(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 1982کو لبنان میں شامی اور اسرئیلی فوج کے درمیان ہونے والی جنگ جسے سلطان یعقوب معرکہ بھی کہا جاتا ہے، میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک 30 زخمی اور 3 لاپتہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق روسی فوج کی جانب سے شام کےدارالحکومت دمشق میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ الیرموک کے قبرستان میں بعض قبروں کو کھولنے کی مہم جاری ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ان 2فوجیوں کی باقیات کی تلاش ہے جو 38 سال قبل لبنان کے علاقے البقاع میں شامی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران لا پتہ ہو گئے تھےاس وقت اسرائیلی فوج کے 3 فوجی لا پتہ ہوئے تھے ان میں سے ایک فوجی زیشرےبامیل کی باقیات شام میں 2019ء میں مل گئی تھیں جسے روسی فوج نے اسرائیل کے حوالے کردیا تھااور اس کے بدلےشام کے 2 قیدیوں احمد خمیس اور زیاد الطویل کو آزاد کردیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ 11جون 1982 کو لبنان میں شامی اور اسرئیلی فوج کے درمیان ہونے والی جنگ جسے سلطان یعقوب معرکہ بھی کہا جاتا ہے، میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک 30 زخمی اور 3 لاپتہ ہوئے تھے۔
روسی فوج الیرموک کیمپ کے قبرستان اور اس کےآس پاس کے دیگر علاقوں میں اب تک متعدد لاشوں کو قبروں سے نکال کر نمونے حاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ان کے موروثی سلسلے کا تجزیہ کر چکی ہے جس کے بعد لاشوں کو واپس قبروں میں لوٹایا گیا ہے۔