(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی میں موجود حماس کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی تعزیت کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کی اور وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
استنبول میں رمضان شلح کی وفات کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی کیمپ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری، فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈُپٹی اسپیکر ڈاکٹراحمد بحر، حماس کے بیرون ملک امور کےانچارج ڈاکٹر ماھرصلاح اور ڈاکٹر ابو بکر رشید نے شرکت کی۔
اس موقع پراسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر محمد الھندی، ڈاکٹرعمر شلح اور دیگر رہ نمائوں نے استقبال کیا۔
حماس رہ نماؤں نے ڈاکٹر رمضان شلح کی سیرت وکردار پر روشنی ڈالی اوران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔