(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو کو سفارتی سطح پر ایک اور ہزیمت کا سامنا۔اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ملاقات کی درخواست کو مسترد کریا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے شائع ہونے والے ایک عربی اخبار القدس العربی نے دعوی کیا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتین یاہو کی جانب سے کی جانے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر میں اردن کے اعلی حکام کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ دورہ کی منسوخی کی وجہ اسرائیل اور اردن کے درمیان غیر یقینی تعلقات ہیں اور نام نہاد اقتصادی منصوبہ بھی اس ملاقات کی منسوخی کا سبب بنا ہے۔
خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کے اردن آنے والے دنوں میں امریکی سرپرستی میں ہونے والی کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں شرکت کا بھی ارادہ نہیں رکھتا۔اور نہ ہی اردن اسکے اعلامیہ کو تسلیم کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکہ اآئندہ دنوں میں کیمپ ڈیوڈ میں ایک اہم کانفرنس کا آغاز کرنے جا رہا ہے جس میں مختلف عرب ممالک نے شرکت کی ہامی بھرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ امن منصوبے کا خاکہ پیش کریں گے۔