(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ اردن کے ساتھ طے شدہ امن معاہدہ خطے کے استحکام اور ہم سب کی سلامتی میں بہت معاون ہیں۔
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بلائے جانے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے میں نے وزیراعظم نیتن یاھو کےساتھ ممکنہ سیاسی فیصلوں پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا اور مجھے امید ہے کہ ہم اتفاق رائے تک پہنچ سکتے ہیں۔
صہیونی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اردن کے مابین طے پانے والے امن معاہدے کو ہرقیمت پر برقرار کھا جائے گا۔امن معاہدے کو برقرار رکھنے سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں مدد ملے گی۔