(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے الحاق سے امن کی مساعی تباہ ہوں گی اور تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ کے لیے کی جانے والی کوششیں متاثر ہوں گی۔
اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ اور اصولی مطالبات بالخصوص خود ارادیت، سنہ 1967ء کے مقبوضہ علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاس کے قیام اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔
انھوں نے غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کا اعلان ناقابل قبول ہے غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے الحاق سے امن کی مساعی تباہ ہوں گی اور تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ کے لیے کی جانے والی کوششیں متاثر ہوں گی۔