صیہونی فوجی کو طمانچہ رسید کرنے والی بہادر فلسطینی لڑکی احدتمیمی کار ایکسیڈنٹ میں زخمی
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے شمالی مغربی علاقے کے نبی صالح میں صیہونی فوجی کو طمانچہ رسید کرنے والی 18سالہ بہادر فلسطینی لڑکی احدتمیمی برطانیہ میں تین ماہ کی نصابی سرگرمیوں کے بعد واپس مقبوضہ بیت المقدس آرہی تھی اس دوران کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں احد تمیمی اور ان کے والدین معمولی زخمی ہوئے ، حادثے کے بعد زخمیوں کو رام اللہ کے استشاری عرب اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا