(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی تاجروں کو دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج میں کاروبار کی اجازت کے بعد صہیونی تاجر دبئی میں مارکیٹ میکر کے طور پر بھی کام کر سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کی دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج کمپنی کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کی سیکورٹیز کمیشن کے ذریعے پہلی مرتبہ سونے کے اسرائیلی تاجروں کو کاروبارکی اجازت دے دی گئی جس کے بعد اب صہیونی تاجر دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج کی رکنیت حاصل کر کے اس سے متعلق خدمات اور پلیٹ فارموں کا استعمال کر سکیں گے۔
دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج عملی طور پر دبئی سینٹر فار ملٹی کموڈٹیز کے زیر انتظام ہے اور یہ دبئی حکومت کا ایک تزویراتی منصوبہ ہےجس کے تحت اب صہیونی تاجر دبئی میں مارکیٹ میکر کے طور پر بھی کام کر سکیں گے۔