• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے، یسروئیل وئیس

بدھ 15-08-2012
in مقالا جات
0
plf neturei
0
SHARES
0
VIEWS

یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکہ میں موجود صیہونیت مخالف یہودی تنظیم نیٹوری کارٹا کی ایک شاخ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونیت کا خود کو یہودیت کا نمائندہ کہنا سراسر جھوٹ ہے، یہ مغالطہ ہے اور ہرگز سچ نہیں ہے۔

 فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے، خدا سے دعا ہے کہ پورا فلسطین جلد آزاد ہو۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں موجود صیہونیت مخالف یہودی تنظیم نیٹوری کارٹا ( Neturei Karta ) کی ایک شاخ کے ترجمان یہودی ربی یسروئیل وئیس ( Yisroel Dovid Weiss ) نے یوم القدس کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ یسروئیل وئیس نے کہا کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے مابین مسئلے کی جڑ صیہونیت ہے، صیہونیت کی وجہ سے نکبہ ( آفت ) فلسطین میں رونما ہورہی ہے، باالفاظ دیگر جو تحریک اور نظریہ صیہونیت کہلاتا ہے وہ خود کو زبردستی یہودیت کے نمائندے کے طور پر پیش کرتا ہے، جبکہ یہودی مذہب ہزاروں سال قدیم ہے، لہٰذا صیہونیت کا خود کو یہودیت کا نمائندہ کہنا سراسر جھوٹ ہے، یہ مغالطہ ہے اور ہرگز سچ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے کیونکہ یہ ریاست ایسی سرزمین پر جہاں پہلے سے لوگ آباد ہیں قائم کی گئی ہے، پھر یہ کہ وہاں آباد لوگوں کو زیر نگیں بنانا، انہیں ختم کرنا اور ان کو زبردستی جلا وطن کردینا، یہ سب گناہ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ پورے کا پورا فلسطین آزاد ہو اور اسے مکمل خودمختاری حاصل ہو، میں دنیا بھر میں توحید پرست انسانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ دنیا بھر میں امن اور ہم آہنگی کے لئے کام کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.