• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزارپردھاوا

جمعرات 19-03-2015
in مقالا جات
0
plf grave-stormed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلس میں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے جلیل القدر پیغمبر حضرتیوسف علیہ السلام کےمزار پر دھاوا بول دیا اور دیر تک وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے منگل کو پولیس اور صہیونی فوج کی سخت سیکیورٹی میں حضرتیوسفکےمزار پرہلہ بولا۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی بلوائیوں کو روکنے کے لیے ان کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔ جس کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی پولیس میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون میں کم سے کم آٹھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

اس سے قبل وسط شب میں‌ بھی درجنوں یہودیوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں حضرتیوسفکےمزارپردھاوا بولا تھا۔ عینی شاہدین نے تبایا کہ یہودی آبادکاروں کی آمد سے قبل اسرائیلی پولیس اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے اہم شاہرائوں پر گشت شروع کردیا تھا۔

جمعرات کو علی الصباح بھی یہودی فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب شاہراہ عمان گشت کیا۔ قابض فوجیوں نے کیمپ کے مکین ابوعزام ابوالعدس کے مکان پرچھاپہ مار اس کی تلاشی بھی لی اور گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.