مئی سنہ ۱۹۴۸ تاریخ کا وہ سیاہ روز ہے کہ جس دن بوڑھے استعمار برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کی ملی بھگت کے نتیجہ میں سر زمین انبی پر ایک غاصب صیہونی ریاست ’’اسرائیل‘‘ کا ناپاک وجود قیام میں لایا گیا
اور اگلے ہی چوبیس گھنٹوں میں شیطان بزرگ امریکہ نے ’’اسرائیل ‘‘ جیسی غاصب ریاست کو تسلیم کر کے ثابت کر دیا کہ عالمی استعمار امریکہ ہی در اصل اس سازش کا اصل کردار ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ ۱۵ مئی کو صیہونی تنظیم ’’ہگانہ ‘‘ کے صیہونی دہشت گردوں نے فلسطینیوں کا نہ صرف قتل عام کیا بلکہ بد ترین قتل عام کرتے ہوئے آٹھ لاکھ سے زائد مظلوم فلسطینیوں کو ایک ہی دن میں فلسطین (یعنی اپنے ہی گھروں سے بے دخل دیا)سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا،لہذٰا فلسطینی عوام ۱۵ مئی سنہ ۱۹۴۸ ء کے منحوس دن کو ’’یوم نکبہ ‘‘( یعنی بہت بڑی تباہی اور بربادی کا دن)کے طور پر مناتے ہیں جبکہ دوسری جانب غاصب صیہونی ریاست اسرائیل فلسطینیوں کے قتل عام،جلا وطن ہونے سمیت غاصب ریاست کے وجود کی سالگرہ مناتے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے ۱۵ مئی سنہ ۲۰۱۲ ء کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ۶۴ سال مکمل ہونے اور فلسطینیوں پر ۶۴ سالہ مظالم کی مذمت میں ’’یوم نکبہ ‘‘ مناتے ہوئے ملک بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے اظہار نفرت کے سلسلے میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا ۔
کراچی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے شہر کراچی میں ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے مختلف پروگرامز منعقد کئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طلباء تنظیموں کا اجلاس
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ماہ مئی کے آغاز میں ہی ملک گیر طلباء تنظیموں بشمول پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن(پی ایس ایف)،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز(ایم ایس ایف)،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف)،اسلامی جمعیت طلبہ،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن،انجمن طلبہ اسلام اور پاکستان میں قائم فلسطینی طلباء کی تنظیم جنرل یونین آف فلسطینی طلباء کا مشترکہ اجلاس پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی آفس پیپلز سیکریٹریٹ میں طلب کیا جس میں طلباء تنظیموں کے رہنماؤں بشمول فیصل شیخ (صدر پی ایس ایف)،خلیل ستی(مرکزی رہنما ایم ایس ایف)،عالمگیر خان (صوبائی صدر آئی ایس ایف)،حافظ محمد بلال (رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ)،بختاور شاہ(مرکزی رہنما پختون ایس ایف)،عبد الباسط(ناظم انجمن طلبہ اسلام) اور فدل محمد (صدر فلسطینی طلباء) سمیت ارسلان گمن،فرید میمن اور دیگر نے شرکت کی جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زیشان حیدر،مرکزی ترجمان صابر کربلائی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات مندرجہ ذیل ہیں۔
۔مشترکہ پریس کانفرنس مورخہ ۶ مئی
۔مشترکہ احتجاجی مظاہرہ بمقام کراچی پریس کلب مورخہ ۱۴ مئی
مشترکہ پریس کانفرنس:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں نے ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام مورخہ ۶ مئی کو پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی آفس میں کیا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سمیت طلباء تنظیموں کے رہنما بشمول فیصل شیخ (صدر پی ایس ایف)،خلیل ستی(مرکزی رہنما ایم ایس ایف)،عالمگیر خان (صوبائی صدر آئی ایس ایف)،حافظ محمد بلال (رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ)،بختاور شاہ(مرکزی رہنما پختون ایس ایف)،عبد الباسط(ناظم انجمن طلبہ اسلام) اور فدل محمد (صدر فلسطینی طلباء) اور دیگر شریک تھے۔
مرکزی سرپرست کمیٹی کا اجلاس
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس مورخہ ۵ مئی کو جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی آفس ’’ادارہ نور حق‘‘ میں منعقد ہوا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی(رہنما جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(رہنما جمعیت علماء پاکستان)،صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاونڈیشن پاکستان)،علی احمر (انچارج میڈیا سیل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ) سمیت ظہیر حیدر اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی بھی موجود تھے،بعد ازاں شرکائے اجلاس نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سے بھی ملاقات کی ۔واضح رہے کہ اجلاس میں ’’یوم نکبہ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔
سرپرست کمیٹی کی پریس کانفرنس
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی نے ملک بھر میں ’’یوم نکبہ ‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والے پروگرامز کا اعلان کرنے کے لئے ۱۰ مئی کو کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں ہونے والے پروگراموں کے بارے میں زرائع ابلاغ کو مطلع کیا،پریس کانفرنس میں شریک اراکین کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
۔مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی)
۔محفوظ یار خان ایڈووکیٹ (مرکزی رہنما عوامی مسلم لیگ پاکستان)
۔علامہ قاضی احمد نورانی (رہنما جمعیت علماء پاکستان)
۔علامہ عقیل انجم (رہنما جمعیت علماء پاکستان)
۔صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
یوم نکبہ احتجاجی مظاہرہ،میمن مسجد
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ۱۱ مئی کو بعد نماز جمعہ کراچی کی سب سے بڑی مسجد ’’میمن مسجد‘‘ کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی،رہنما جمعیت علماء پاکستان علامہ عقیل انجم،ناظم اعلیٰ جمعیت علماء پاکستان شبیر ابو طالب ،عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈوو کیٹ ،سول سوسائٹی کے ترجمان ناصر رضوان خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے خطاب کیا،اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد،اسرائیل نامنظور سمیت برطانیہ مردہ باد اور فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور امریکہ،اسرائیل اور برطانیہ کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔
یوم نکبہ اور طلباء تنظیموں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں بشمول پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن(پی ایس ایف)،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز(ایم ایس ایف)،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف)،اسلامی جمعیت طلبہ،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن،انجمن طلبہ اسلام اور پاکستان میں قائم فلسطینی طلباء کی تنظیم جنرل یونین آف فلسطینی طلباء کی جانب سے ۱۴ مئی کو ’’یوم نکبہ‘‘ کے عنوان سے کراچی پریس کلب کے باہر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں طلباء نے شرکت کی او ر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نفرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سمیت طلباء تنظیموں کے رہنما بشمول فیصل شیخ (صدر پی ایس ایف)،خلیل ستی(مرکزی رہنما ایم ایس ایف)،عالمگیر خان (صوبائی صدر آئی ایس ایف)،حافظ محمد بلال (رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ)،بختاور شاہ(مرکزی رہنما پختون ایس ایف)،عبد الباسط(ناظم انجمن طلبہ اسلام) اور فدل محمد (صدر فلسطینی طلباء)نے خطاب کیا،شرکائے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ،اسرائیل نا منظور،فلسطین،فلسطینیوں کا،فلسطین نہر سے بحر تک فلسطینیوں کا،سمیت ۶۴ سا ل سے جاری اسرائیل مظالم کے خلاف مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے ،شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے تین شیطانوں امریکہ،اسرائیل اور برطانوی سامراج کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔
حیدر آباد
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حیدر آباد چیپٹر کے زیر اہتمام ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے احتجاجی و مذمتی پریس کانفرنس کا انعقاد حیدر آباد پریس کلب میں کیا گیا جس میں
لاہور
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مندرجہ ذیل پروگرام منعقد کئے گئے ۔
۔احتجاجی مظاہرے بعد نماز جمعہ
۔احتجاجی پریس کانفرنس
۔احتجاجی مظاہرے بعد نماز جمعہ
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر اور جمعیت علماء پاکستان سمیت انجمن طلبہ اسلام لاہور کے زیر اہتمام ’’یوم نکبہ‘‘ کے عنوان سے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے مورخہ ۱۱ مئی کو بعد نماز جمعہ لاہور میں مسجد اہل سنت مین بازار باغبانپورہ،مسجد اکبری منڈی اور جامع مسجد مدینہ نزد ایم اے او کالج کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ۶۴ سال سے جاری اسرائیل مظالم کا خاتمہ کیا جائے اور فلسطین کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان اور انجمن طلباء اسلا م کے مرکزی رہنماؤں مفتی رحیم بخش ندیم،مولانا ایوب فراز،مفتی حنیف خان چشتی اور عثمان محی الدین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔احتجاجی پریس کانفرنس
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام ۱۵ مئی ’’یوم نکبہ‘‘ کے موقع پر احتجاجی پریس کانفرنس لاہور پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنما فیض احمد ہاشمی،جمعیت علماء اسلام کے رہنما ابو الخیر نورانی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نیاز حسین بخاری،انجمن طلباء اسلام کے رہنما عثمان محی الدین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے صدر نثار عباس سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کے نمائندوں علی رضا اور فیاض خان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
کوئٹہ
صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی ’’یوم نکبہ ‘‘ کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان کے فرزند اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی مظلوم فلسطینیوں کے دفاع سے دستبردار نہیں ہو ں گے۔
۔پریس کانفرنس:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام ۱۰ مئی کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک ہونے والے رہنماؤں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔سردار اکبر خان خروٹی رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز و سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان
۲۔مولانا رشید احمد شارودی رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) و سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان
۳۔سردار روح اللہ خلجی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان
۴۔مولانا شفیق دولت زئی رہنما جمعیت علماء اسلام (س) و سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان
۵۔علامہ مقصود ڈومکی رہنما مجلس وحدت مسلمین و سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان
آل پارٹیز کانفرنس ’’فلسطین،فلسطینیوں کا وطن
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان پر ۱۵ مئی کو کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘کا انعقاد کیا گیا۔آل پارٹیز کانفرنس میں عوامی
نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کمانڈر خدائداد،جمہوری وطن پارٹی کے رہنما یوسف نوتیزئی،میر نصیب اللہ شاہوانی،جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا شیخ محمد اسماعیل،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا خالد دلسوز،جماعت اسلامی کے رہنما امان اللہ شادزئی،تنظیم اسلامی کے اقتدار خان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر نے شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔
اسلام آباد
سیمینار بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘
پاکستان کے وفاقی دارلحکومت میں بھی ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے اظہار نفرت کے لئے ’’یوم نکبہ‘‘ منایا گیا ،اس سلسلہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار بعنوان ’’ فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
یوم نکبہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کی صدارت پاکستان میں مقیم فلسطینی سفیر ڈاکٹر ہازم ابو شناب نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔
۔راجہ ظفر الحق چیئر مین پاکستان مسلم لیگ نواز و مرکزی سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
۔علامہ عبد الرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و مرکزی سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
۔جے سالک سابق رکن قومی اسمبلی و مرکزی سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
۔علامہ امین شہیدی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان
سیمینار کی نظامت کے فرائض ارسلان ایاز نے انجام دئیے جبکہ سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں ڈاکٹر عرفان،عثمان شاہ،انعام الرحمان،سبحان گیلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سیمینار میں سیکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک جد وجہد جاری رہے گی۔
بشکریہ :اسلام ٹائمز