• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

ہمارا دکھ اور درد ایک ہے، مصر غزہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیگا، محمد مرسی

ہفتہ 17-11-2012
in مقالا جات
0
plf m.mursi
0
SHARES
0
VIEWS

 

 قاہرہ میں نماز جمعہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے مصری صدر کا کہ مصری عوام ہمشہ صلح پسند رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ جارحیت کا ارتکاب کرنیوالوں کے ساتھ مقابلے کیلئے بھی ہمیشہ تیار رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مصری عوام اپنی پوری طاقت کے ساتھ امت عربی اور اسلامی کے دفاع کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
 مصر کے صدر محمد مرسی نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر غزہ کو ہرگز تنہا نہیِں چھوڑے گا۔ فارس نیوز نے مصری روزنامہ "اخبار الیوم” کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصری صدر محمد المرسی نے قاہرہ کی مسجد فاطمہ الشربتلی میں نماز جمعہ کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا ہے کہ ہم غزہ پر اسرائیلی حملے کو انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت سمجھتے ہیں اور اس جارحیت کا ارتکاب کرنے والے کو متنبہ کرتے ہیں کہ انہیں غزہ پر وحشیانہ حملہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہ میں اپنی اور مصر کی ملت کی طرف سے اعلان کرتا ہوں کہ آج کا مصر گذشتہ مصر سے مختلف ہے اور آج کے عرب بھی گذشتہ اعراب سے مختلف ہیں۔

مصری صدر محمد مرسی نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو انسانیت کے خلاف جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر غزہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی اور اسے اس جارحیت کی ذمہ داری قبول کرنا پڑے گی۔ نماز گزاروں کے ان نعروں کی گونج میں کہ اے خیبر کے یہودیو، محمد (ص) دوبارہ آئیں گے، مصری صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل یہ جان لے کہ جارحیت کے ذریعے صلح حاصل نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی وہ اس سرزمین سے اپنا مطلوبہ نتیجہ حاصل کر پائے گا۔ مصری صدر محمد مرسی نے چند بار تکرار کی کہ مصر ہرگز غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے ذریعے کسی صورت استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا اور مظلوم فلسطینی عوام کا خون بدعا بن کر اسرائیل پر نازل ہوگا۔

محمد المرسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام ہمشہ صلح پسند رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کے ساتھ مقابلے کے لئے بھی ہمیشہ تیار رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مصری عوام اپنی پوری طاقت کے ساتھ امت عربی اور اسلامی کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ مصری صدر نے کہا کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ایک مصری وفد غزہ گیا ہے، تاکہ وہ اعلان کر سکے کہ غزہ کا دکھ اور درد مصر کا دکھ اور درد ہے اور غزہ کے بچوں کا خون بہانا مصری بچوں کا خون بہانے کے برابر ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.