• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

فلسطین کے مسلمان اور مسیحی علماء نے گستاخانہ خاکوں کو’مذہبی دہشت گردی‘ قرار دیا

جمعہ 16-01-2015
in مقالا جات
0
plf declared-terroism
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کےمسلمان اور عیسائی علماء نے متفقہ طور پر مغربی اور اسرائیلی اخبارات میں توہین رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

قبلہ اول کے امام اور خطیب اور علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عکرمہ صبری اور قدامت پسند عیسائیوں کے مذہبی پیشوا عطاء اللہ حنا کا کہنا ہے کہ اخبارات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل نفرت اور نہایت گھٹیا حرکت ہے۔ اس کے نتیجے میں پوری دنیا میں مذاہب اور تہذیبوں کے مابین خوفناک جنگ چھڑ سکتی ہے۔

علامہ الشیخ صبری نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کروڑں مسلمانوں کی دل آزاری اور اشتعال پھیلانے کی ایک گھنائونی حرکت ہے جسے صرف مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے پیچھے ان اسلام دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کی تہذیب وتمدن سے خائف ہیں اوراس خوف کو چھپانے کے لیے مذموم ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ابھی زندہ ہیں اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب مجرموں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی حق ہے اور اس حق کی آڑ میں کروڑوں لوگوں کی دل آزاری کرنا حق نہیں بلکہ جنگی جرم ہے۔ اسے کسی صورت میں بھی آزادی اظہار رائے نہیں کہا جا سکتا ہے۔ تمام انبیاء اور بزرگ ہستیاں ’ریڈ لائن‘ ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

الشیخ صبری نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے اور بزرگ ہستیوں کی توہین کے مرتکب عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

درایں اثناء فلسطین میں مسیحی برادری کے مذہبی پیشواء عطاء اللہ حنا نے بھی فرانسیسی اخبار چارلی ایبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو تمام مذاہب کی توہین مذہبی دہشت گردی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذہب یا بزرگ ہستی کی توہین قبول نہیں کی جا سکتی ہے۔ ایسے لوگ پوری دنیا میں فساد پھیلا رہے ہیں۔

عطاء اللہ حنا کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی تصادم کی دانستہ طور پر راہ ہموار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی مجرمانہ سازشوں کا تدارک کریں ورنہ دنیا میں مذاہب کے مابین نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.