• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

غزہ پر صہیونی جارحیت، عالمی طاقتوں کا انصاف کہاں گیا؟

منگل 20-11-2012
in مقالا جات
0
plf rjb
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اور دنیا بھر میں مسلمانوں پر جاری استبدادی طاقتوں کے مظالم پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام، میانمار اور فلسطین سمیت دنیا کے کئی دوسرے خطوں میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے عالمی طاقتوں کا کوئی وجود دکھائی نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عالمی طاقتیں کہیں ہیں؟ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پرصہیونی فوج کے حملے بد ترین دہشت گردی ہےاور اس دہشت گردی پرعالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رجب طیب ایردوآن نے ترکی کے شہر اوراسیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بے گناہ بچے مارے جا رہے لیکن عالمی ضمیر مسلسل خاموشی کی چادر اوڑھے ہوئے ہے۔ عالمی طاقتیں اور ان کا انصاف کہا چلا گیا۔ مغرب ممالک ، انسانی حقوق کے چیمپئین اور جمہوریت کے علمبردار اسرائیلی جارحیت پر زبانیں کیوں بند کیے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے تو کیا فلسطینی کیڑے مکوڑے ہیں، انہیں اپنی جانیں، عزت و ابرو اور مال و جائیدادوں کو بچانے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اس وقت اسرائیل سے زیادہ اپنے دفاع کا حق فلسطینیوں کو ہے جن پر حملہ کیا گیا۔ فلسطینی دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری دنیا کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

ترک وزیراعظم نے عالمی برادری کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ کی پٹی میں ہو رہا ہے کسی مغربی ملک میں ہوتا تو اس وقت پوری دنیا چیخ رہی ہوتی۔ لیکن فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم پر عالمی برادری مکمل طورپر خاموش ہے۔ سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی، اقوامتحدہ کی دیگر تنظیمیں اور انسانی حقوق کے علمبردار سب غائب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدوں کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے وہ اس کے خلاف نہیں ہیں لیکن امن سمجھوتے جارحیت کے تسلسل میں نہیں ہو سکتے۔ دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو اسرائیل کو اپنی حدودں میں آنا پڑے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.