• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

غزہ پر اسرائیلی مظالم بربریت کی بدترین مثال ہے،علامہ امین شہیدی

ہفتہ 17-11-2012
in مقالا جات
0
plf ameen shahedi
0
SHARES
0
VIEWS

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی برادری تو کجا عالم اسلام کی جانب سے بھی کوئی آواز بلند نہیں ہوئی، مسلم ممالک کا یہ طرز عمل مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

 

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی غزہ میں اسرائیلی درندوں کا حملہ ظلم و بر بریت کی بدترین مثال ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملت اسلامیہ صیہونی مظالم کا راستہ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے اپنی مذموم روایات کو دہراتے ہوئے وحشیانہ انداز میں حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی برادری تو کجا عالم اسلام کی جانب سے بھی کوئی آواز بلند نہیں ہوئی، مسلم ممالک کا یہ طرز عمل مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ محرم الحرام سید الشہدا ء کی عظیم تحریک کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں حق باطل کے مقابلے میں کھڑا ہوا، آج مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا راستہ روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ملت اسلامیہ کو متحد ہو کر حسینی عزم کے ساتھ میدان عمل میں اترے۔

انہوں نے کہا حضرت امام حسین(ع) نے ملوکیت، بادشاہت، ظلم، تسلط، جبر، آمریت اور لادینیت کے خلاف قیام کر کے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے حیات سے وابستہ طبقات کو ایک راستہ دکھایا آج اسی راستے پر چلتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ بلاتفریق رنگ و نسل، دین و مذہب متحد ہو جائیں۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مسلم امہ کو انفرادی مسائل و مفادات کو پس پشت ڈال کر مظلومیت کی حمایت میں آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ازلی دشمن اسرائیل اور سرپرست امریکہ ہمارے باہمی اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہا ہے اس کا راستہ فقط وحدت کی قوت کے ساتھ ہی روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.