• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

غزہ: اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی ریلی میں لاکھوں افراد شریک

ہفتہ 14-04-2012
in مقالا جات
0
plf lakh_people
0
SHARES
0
VIEWS

plf lakh_people

غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز ہزاروں افراد نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑا جلوس نکالا۔ احتجاجی جلوس کی کال فلسطین کی منظم مذہبی اور سیاسی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی جانب سے کیا گیا تھا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں یہ احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب فلسطین بھرمیں سترہ اپریل کو "یوم اسیران فلسطین” منانے کی تیاریاں زوروں پرہیں۔
غزہ کی پٹی کے وسط میں منعقدہ اس احتجاجی جلسے میں شہرکی کئی بڑی جامع مساجد سے ہزاروں افراد کی ریلیاں شامل ہوئیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے ، بینرز اور حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ کتبوں پر فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کےخلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سخت مشتعل دکھائی دے رہے تھے اور وہ آزادی کے لیے مسلح جہاد کے حق میں بھی نعرے بازی کر رہے تھے۔
احتجاجی جلوس سے حماس کی قیادت، سابق اسیران اور انسانی حقوق کے مندوبین نے بھی خطابات کیے اور اسرائیلی حکومت کی فلسطینی اسیران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کا اہم راستہ اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاریاں ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کو چاہیے کہ وہ مزید اسرائیلی فوجیوں کویرغمال بنائیں تاکہ ان کے بدلے میں فلسطینی اسیران کی رہائی کو ممکن بنایا جا سکے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.