• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کاروں کا وفد رواں ماہ فلسطین کا دورہ کرے گا

جمعہ 12-06-2015
in مقالا جات
0
plf current-month
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت نے معائنہ کاروں کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد رواں ماہ مقبوضہ فلسطین کے دورے پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم کے شواہد اکھٹے کرے گا۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق عالمی فوج داری عدالت "آئی سی سی” کا وفد 27 جون کو مقبوضہ فلسطین آئے گا۔

ادھر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذریعے نے بھی عالمی فوج داری عدالت کے ماہرین کے دورے سے متعلق خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ "آئی سی سی” کے پبلک سیکرٹریٹ کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ عالمی معائنہ کاروں کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جون کے آخر میں فلسطین کا دورہ کرے گا جہا٘ں یہ وفد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے شواہد جمع کرے گا تاکہ ان کی روشنی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر تحقیقات کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ عالمی فوج داری عدالت کے وفد کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات اور اس کے لیے شواہد کے حصول کی کوششیں شروع ہوئیں تو لا محالہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کو بھی ان میں شامل کیا جائے گا۔
"ہارٹز” کے مطابق عالمی فوج داری عدالت کا معمول یہ ہے کہ وہ کسی بھی درخواست پر کارروائی شروع کردیتی ہے اور شواہد کے حصول کے لیے اس ملک سے رجوع نہیں کیا جاتا۔ تاہم اس باب میں خوش آئند امریہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کسی قسم کی تحقیقات سے قبل معائنہ کاروں کا وفد مقبوضہ فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرعدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرتی ہے تو اسرائیل بھی فلسطینی تنظیموں کے خلاف اسی طرح کے الزامات کے تحت مقدمات قائم کراسکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.