• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

اِک مرتبہ پھر انسانیت روئی ہے ! غزہ پر اسرائیلی جٹ طیاروںکے آگ اور بارُود کے بے رحم گولے

جمعرات 01-11-2012
in مقالا جات
0
plf gaza distortion
0
SHARES
0
VIEWS

اِک مرتبہ پھر انسانیت روئی ہے !
غزہ پر اسرائیلی جٹ طیاروںکے آگ اور بارُود کے بے رحم گولے

 

 

(صادق رضا تقوی مدیر وائس آف فلسطین)

سنی تم نے یہ خبر !!دل ہلا دینے کو کافی ہے !!
غزہ پھر سے ہے اِن دنوں
اسرائیلی جٹ طیاروں کے
بے رحم گولوں کے نشانے پر!

پھر سے شرافت کا جنازہ اُٹھا ہے ،
عظمت انساں کھوئی ہے!انسانیت روئی ہے!

شیشے کے محلوں میں رہنے والے
دل کے بدلے پتھر رکھنے والے
امن وحقوق کے یہ داعی
امن کی دنیا میں ،یہ جانوں میں زہر اگلنے والے

یہ درندہ صفت لوگ ہیںکیسے
یہ انسان نما درندے ہیں!
سفاکیت و بربریت کے یہ تاجر،یہ ہےں آج کے انساں؟!!

یہ مہکتی کلیاں،یہ معطر گلہائے زیست
یہ بیل بوٹے ،یہ فلسطیں کے سہانے گیت

یہ وطن میرا ہے ،
یہ چمن میرا ہے
میں اِسی سے ہوں
یہیں سے آغاز ِ سویرا ہے

یہ چھوٹے بچے
یہ ہاتھو ں میں قلم تھامے
یہ پیاری زندگی کے گیت گاتے
یہ مسکراتے لب ،یہ روشن ماتھے

ٓآگ برساتے یہ مشینی پرندے
الٰہی! یہ کیا ماجرا ہے ،
خوں میں غلطاں یہ ننھے بچے
خدا یا ! یہ کیا ہورہا ہے !

یہ آگ و خوں کے دریا
اوریہ بے رحم گولے
یہ ظلم کی بلند موجیں
یہ ہیںاُداسی کے جالے

یہ سسکتے بلکتے انساں
یہ جاں بہ لب جانیں
یہ اُکھڑتے سانسوں کی کہانی
یہ ہے دم توڑتی یادیں

کہاں ہیں امن کے سوداگر
امن عالم کے داعی
میری دنیا کے قاتل
یہی تو ہیں وہ سپاہی

میرا فلسطیںہے میری دنیا
سن لے یہ صہیونی و امریکہ
میں جاں سے گزر جاو¿ں گا
نہ دوں گا اِک انچ ٹکڑا

تم آگ برساتے جاو¿
ہم امن کی فاختہ لے کر
پورے عالم میںکریں گے تم کو رُسوا
تم ظلم کی حدیں توڑتے جاو¿تم گولے برساتے جاو¿
کامیابی ہماری ہے،شکست تمہاری ہے!

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.