• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

امریکا میں تین مسلمانوں کا قتل، غزہ میں امریکی اداروں کو احتجاجاً بند کرنے کا مطالبہ

جمعہ 13-02-2015
in مقالا جات
0
plf deman-to-close
0
SHARES
0
VIEWS

امریکا میں تین روز قبل ایک جنونی شخص کے حملے میں تین مسلمانوں کے وحشیانہ قتل کے خلاف فلسطین اور دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے شہر میں موجود امریکی ادارے احتجاجاً ایک روز کے لیے بند رکھنے کا مطالبہ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز امریکا کے امدادی اداروں کے مراکز کے باہر دھرنے دیئے گئے اور احتجاجی جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک نیم پاگل شخص کے حملے میں فلسطینی، شامی نژاد ایک خاندان کے تین افراد کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے ایک وحشیانہ کارروائی اور بدترین دہشت گردی قراردیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکا میں شمالی کیرولینا میں ایک انتہا پسند شخص نے فائرنگ کرکے فلسطینی، شامی نژاد شہری ضیاء برکات، اس کی اہلیہ یسر ابو صالحہ اور ایک سالی رزان کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعے پر فلسطین میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں مسلمان خاندان کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران غزہ میں کام کرنے والے امریکی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس اندھے قتل اور دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف آئندہ سوموار کے روز دفاتر بند رکھیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.