• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

اسرائیل کی جانب سےعباس ملیشیا کو مظاہرے کچلنے کے آلات کی فراہمی

جمعہ 28-10-2011
in مقالا جات
0
plf malaysia1
0
SHARES
0
VIEWS

plf malaysia1

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار”ہارٹز” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کی انتظامیہ اور ان کے زیرانتظام قائم سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے آلات اور اسلحہ تقسیم کیا ہے۔

 

اخبار لکھتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے قیام کے بعد سے ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی انتظامیہ کو مظاہرے کچلنے کے آلات فراہم کیے ہیں۔
اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کو مظاہرے کچلنے کے آلات ان کی درخواست فراہم کیے ہیں۔ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ پیشتر اسرائیلی حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ انہیں مظاہرین کو منتشر کرنے وسائل فراہم کریں تاکہ فلسطینی صدرمحمود عباس کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے لیے دی جانے والی درخواست کے دوران فلسطینیوں کے ممکنہ احتجاجی مظاہرے روکے جا سکیں۔ اسرائیلی فوج نے بعض سیکیورٹی خدشات کے تحت فلسطینیوں کی یہ درخواست حکومت کو فراہم کر دی تھی۔ حکومت نے غور وخوض کے بعد اب فوج کو ایسے آلات کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فوج نے بھاری آواز پیدا کرنے والے بم، اشک آور گیس کے گولے، ربڑ کی گولیاں، ماسک اور دیگر آلات فراہم کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج خود بھی فلسطینیوں کے مظاہرے کچلنے کے لیے اسی نوعیت کے مہلک وسائل کا بے دریغ استعمال کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک مختلف احتجاجی مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کے باعث کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.