• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں، سید حسن نصراللہ

ہفتہ 17-11-2012
in مقالا جات
0
plf hassan nasurallah
0
SHARES
0
VIEWS

 

 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک جلسے سے خطاب کرتے حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عرب ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا، انہوں نے مقبوضہ سرزمین کی آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

 لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کو اسرائیلی حملے بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ یہ بات سید حسن نصراللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اسرائیل اور مغربی ممالک پر دباوٴ بڑھا کر غزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام بند کروائیں۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عرب ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے مقبوضہ سرزمین کی آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، جس پر اقوام متحدہ کی جانب سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت میں اول محرم الحرام کی مناسبت سے ہونے والے اپنے خطاب میں خطے کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں بات کی۔ حزب اللہ کے سربراہ نے اپنی تقریر کے آغاز میں غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام کے کمانڈر "احمد الجعبری” کے قتل سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت ابھی تک جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے شدید حملوں کے باوجود مقاومت فلسطین حماس کی رہبری میں ان وحشیانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حماس، فلسطینی عوام اور ان تمام شہداء کو جنہوں نے اسرائیل کی بربریت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے، انہیں شہید کمانڈر احمد الجعبری کی شہادت کی تبریک و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.