• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

اسرائیل آج کا یزید ہے، ہمیں ایک دوسرے کا قتل نہیں کرنا چاہیے، ایرانی صدر

جمعرات 22-11-2012
in مقالا جات
0
plf ahmadinejad
0
SHARES
0
VIEWS

 جیو نیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ کے میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 2014ء تک امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا، افغانستان میں امریکہ کی موجودگی خطے کے مملاک کیلئے خطرہ ہے۔
 اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان، ایران اور افغانستان کے علماء کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، جس میں دہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ کے میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ ہمیں ایک دوسرے کا قتل نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور دھماکوں سے گھبرانے والے نہیں، پاکستانی عوام بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، مغربی طاقتیں پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتیں، افغانستان میں امریکہ کی موجودگی خطرہ ہے، ہمارے پیغمبر (ص) مسلمان تھے سنی یاشیعہ نہیں تھے، ہم ایک خدا کو ماننے والے ہیں، ہمیں بھی صرف مسلمان بن کر سوچنا چاہیے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو قتل کرکے دشمن کو مضبوط اور خود کو کمزور بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 2014ء تک امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا، افغانستان میں امریکا کی موجودگی خطے کے مملاک کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل آج کا یزید ہے، انہوں نے اسرائیل اور حماس کے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل فیئر اینڈ فری الیکشن ہے، یہ ہمارے دشمنوں کا پروپگینڈہ ہے کہ ایران شام میں مداخلت کر رہا ہے، ایران کے عوام پاکستانی بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.