• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

اسرائیل کی نابودی پوری دنیا مشاہدہ کرے گی۔ سید حسن نصر اللہ

اتوار 27-01-2013
in مقالا جات
0
plf sayyed3
0
SHARES
0
VIEWS

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی اور توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شب سید حسن نصر اللہ نے مجمع سید الشہداء (ع) میں ولادت با سعادت پیغمبر اکرم (ص) کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانوں کو رسول اکرم حضرت محمد مصطفی(ص) کی ولادت با سعادت کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

شرکائے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت محمد (ص) جوکہ پوری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔آپ (ص) ہی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے عربوں اور عجموں اور کالے اور گورے کے درمیان فرق کو ختم کیا اور واضح کیا کہ تمام لوگ برابر ہیں خواہ وہ مرد ہوں یا عورتیں ۔حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ چند جاہل اور نا عاقبت اندیش لوگ کتابوں اور فلمی ذرائع کے ذریعے ایسی عظیم شخصیت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے دنیا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت (ص) کے عنوان سے میں پوری دنیا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور بات چیت کریں ۔سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی جانب سے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف رد عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مسلمانوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کائنات کی عظیم ترین ہستی کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازشوں کے خلاف سخت احتجاج کریں اور دنیا کو بتا دیں کہ ناموس رسالت(ص) پر دنیا کی ہر چیز قربان کی جا سکتی ہے لیکن مسلمان اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا جائے۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل پہلے سے زیادہ کمزور ہو چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ اسرائیل کی نابودی پوری دنیا مشاہدہ کرے گی۔ سید حسن نصر اللہ کاکہنا تھا کہ عرب حکومتیں فلسطینیوں سے دھوکہ کر رہی ہیں اور خطے میں شیعہ وسنی تفرقہ کی بات کر کے اسلام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں جبکہ خطے میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ موجود نہیں ہے۔

سید حسن نصر اللہ کامزید کہنا تھا کہ حزب اللہ اپنے ہتھیار کسی صورت نہیں پھینکے گی اور غاصب اسرائیل کے خلاف اس کی نابودی تک مزاحمت جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.