• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 5 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں فلسطینیوں کے 77 مکانات مسمار کر ڈالے: یو این

اتوار 25-01-2015
in مقالا جات
0
plf 77-houses
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 77  مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ مکان کی چھت سے محروم ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق ’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کی انہدامی کارروائیوں کے نتیجے میں 77 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کیا گیا۔ بے گھر ہونے والوں میں نصف سے زاید بچے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکانات مسماری کی نصف کارروائیاں تین دن کے اندر کی گئیں۔ مکان کی چھت سے محروم ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ماضی کی نبست بھی مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مکانات مسماری کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں کو ان کے مکانات سے محروم کرنے کے لیے مقبوضہ اور متنازعہ عرب علاقوں میں مکانات مسماری کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس، الخلیل، اریحا اور رام اللہ سمیت کئی فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق  پچھلے ایک سال کے دوران اب تک 590 مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں 1177 فلسطینی بے گھر ہوئے تھے۔ سنہ 2008 ء کے بعد گھروں سے محروم ہونے والے فلسطینیوں کی یہ تعداد ایک نیا ریکارڈ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.