(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے میزائل یونٹ نے ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فلسطین دو کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں حساس اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی مکمل کامیابی سے انجام پائی جس کے نتیجے میں صہیونی پناہ گاہوں کی طرف دوڑنے پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یمنی فضائیہ نے بیک وقت تین ڈرون کے ذریعے رامون ایئرپورٹ اور جنوبی فلسطین کے علاقے ’’ام الرشراش‘‘ میں دو اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ ڈرون طیاروں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فلسطین دو میزائل ہائپرسونک نوعیت کا ہے جس کی مار تقریباً اکیس سو پچاس کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ رفتار سولہ ماخ ہے۔ یہ میزائل دو ہزار چالیس کلومیٹر کا فاصلہ صرف ساڑھے گیارہ منٹ میں طے کرتا ہے۔
یہ میزائل دو مرحلوں پر مشتمل اور ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے۔ اپنی خصوصیات کی وجہ سے یہ میزائل صہیونی حکومت کے تمام دفاعی نظاموں کو باآسانی عبور کرسکتا ہے۔