(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )گزشتہ برس غزہ میں القسام بریگیڈ کے خلاف ناکام فوجی کارروائی کی پاداش میں اسرائیلی فوج کے اسپیشل یونٹ کے انٹلیجنس عہدیدار کو برطرف کردیا گیا ہے۔
ایک عبرانی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی سیرٹ مٹکا یونٹ کے سربراہ اور جن پر غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک ناکام فوجی کارروائی کے بعد عہدہ چھوڑنے کے لیے شدید دباو تھا۔حال ہی میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس اہلکاروں نومبر کے مہینے میں ایک کمانڈو ایکشن کے ذریعے اسلامی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس میں انہیں نہ صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ فلسطینی مجاھدین نے تین صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا تھا جس میں ان کا انچارج بھی شامل تھا۔
اخبار نے عہدہ چھوڑنے والے فوجی عہدیدار کی کی شناخت کو فی الوقت ظاہر نہیں کیا ۔تاہم چند اشارہ چھوڑے ہیں جس سے اسکی شناخت کا معلوم چلتا ہے۔