(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مصری حکومت کا حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بیرون ملک سفر کے لیے راستہ دینے سے انکار،علاقائی صورتحال میں کشید گی کی وجہ سے اسماعیل ھنیہ کو سفر کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
تفصیل کے مطابق عربی اخبار ال عربیہ ال جدید نے دعوی کیا ہے کہ قاہرہ حکومت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
Objecting to proposed visits to Iran, Turkey and Qatar, Egypt has blocked Hamas leader Ismail Haniyeh from undertaking a foreign tour https://t.co/qsJ5eOnGUl
— The New Arab (@The_NewArab) July 11, 2019
ذرائع کے مطابق اسماعیل ھنیہ کو سفر کی اجازت نہ دینے کی وجوہات موجودہ علاقائی صورتحال اور اس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے جس کو جواز بنا کر مصری حکومت نے حماس کے سربراہ کی درخواست مسترد کردی۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو کا دورہ کرنا تھا جہاں انہوں نے فلسطینی مفاہمتی عمل کے بارے میں بات چیت کرنی تھی،تا ہم حماس کے ذرائع کے مطابق اب اسماعیل ھنیہ کی جگہ سینئر حماس رہنما ڈاکٹر موسی ابو مرزوق ماسکو کا دورہ کریں گے۔