غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی نیوی کی جانب سے بیت لاہیا کے سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف ماہی گیروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں الشاطی کیمپ کا 22 سالہ ماہی گیر مراد الھیسی شہید ہوگیا ۔
فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جس میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد شہید اور 100سے زائد ہوئے تھے جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم ” حماس "اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا تھا لیکن اس کے باجود اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کو اپنی حدود میں بھی مچھلی کے شکار کرنےپر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کے باعث ماہی گیروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ۔