• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیلی جارحیت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باسٹھ فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی اسپتالوں میں باسٹھ شہدا اور تین سو چھیاسی زخمی لائے گئے۔

بدھ 17-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیلی جارحیت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باسٹھ فلسطینی شہید
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں آپریشن کا آغاز کردیا۔ قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی اسپتالوں میں باسٹھ شہدا اور تین سو چھیاسی زخمی لائے گئے۔ غزہ شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بھاری اور مسلسل بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ جابر اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کارروائی کو مزید وسیع کر دیا ہے منگل کی صبح سے اب تک ظالمانہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم باسٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق صبح سے اب تک غزہ بھر میں کم از کم باسٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ان میں سے کم از کم باون افراد غزہ سٹی میں شہید ہوئے جہاںقابض اسرائیل نے شہر پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی یلغار شروع کی ہے۔ وزارت ِصحت کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں جہاں تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی رسائی ممکن نہیں۔ مجموعی طور پر ساتھ اکتوبر 2023ء سے اب تک شہدا کی تعداد چونسٹھ ہزارنوسو سڑسٹھ اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار تین سو بارہ تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اٹھارہ مارچ 2025 سے اب تک کی جارحیت میں بارہ ہزار چار سو سولہ شہدا اور تراپن ہزاردو سو اکہتر زخمی ریکارڈ کیے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امداد وصول کرنے والوں پر حملوں کے نتیجے میں کوئی شہید تو نہیں ہوا لیکن ایک سو بارہ افراد زخمی ہوئے۔اب تک مجموعی طور پر چوبیس سو ستانوےشہدا اور اٹھارہ ہزار دو سو چورانوےسے زائد زخمی امدادی کاروانوں پر حملوں میں نشانہ بن چکے ہیں۔وزارتِ صحت کے مطابق قحط و غذائی قلت کے باعث مزید تین افراد(جن میں ایک بچہ شامل ہے) شہید ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد چار سو اٹھائیس تک جا پہنچی ہے جن میں ایک سو چھیالیس بچے شامل ہیں۔غزہ میں قحط کے اعلان کے بعد سے اب تک صرف اس سبب سے ایک سو پچاس شہادتین ہو چکی ہیں جن میں اکتیس بچے شامل ہیں۔

Tags: شہیدصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.