• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

فلسطینی کسی بھی صورت عربوں اور اسرائیل کے بیچ پل بننے کو تیار نہیں ، وصفی قبھا

جمعرات 27-06-2019
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی کسی بھی صورت عربوں اور اسرائیل کے بیچ پل بننے کو تیار نہیں ، وصفی قبھا
0
SHARES
0
VIEWS

صیہونی مظالم کے خلاف بر سرپیکار اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما اور سابق فلسطینی وزیر وصفی قبھا کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل آپس کے باہمی تعلقات کے فلسطینوں کے مفادات پر پل تشکیل دیں،لیکن حماس کسی صورت فلسطینوں کو عربوں اور اسرائیلوں کے درمیان پل نہیں بننےدے گی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں ہونے والی نام نہاد ڈیل آف سنچری کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین کانفرنس کا مقصد صرف اور صرف فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنا ہے،فلسطینی عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جارہا ہے کہ انکے معاشی حالات بہتر کیے جائیں گے،لیکن درحقیقت اس کا اصل مقصد فلسطینی عوام کے دیرینہ حقوق کی خلاف ورزی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آزادی کا حصوم ممکن نہیں ہوجاتا، فلسطینی قوم مزاحمت اور قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ فلسطینی قوم کی مسلسل قربانیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ فلسطینی قوم عربوں اور اسرائیلیوں کےدرمیان دوستی کے ڈھونگ کبھی بھی قبول نہیں‌کرے گی۔

یاد رہے کہ بحرین کے شہر مناما میں امن برائے معیشت کے عنوان سے ایک نام نہاد ورکشاپ جاری ہے جس میں مختلف عرب اور خلیجی ممالک شرکت کررہے ہیں۔۔ فلسطینی قوم نے مجموعی طورپر منامہ کانفرنس کو ایک گھنائونی چال اور سازش قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

یہ کانفرنس امریکا کے مطالبے پربلائی گئی ہے جس میں فلسطینیوں ، مصر، اردن اور لبنان کے لیے مجموعی طورپر 50 ارب ڈالر کی رقم جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.