(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی میڈیا نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر مختلف ردعمل ظاہر کیا اور انکشاف کیا کہ یہ معاہدہ ایسے حالات میں طے پایا جب غاصب اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
صہیونی نیٹ ورک کان نے صہیونی ظالم وجابر فوج کی شکست کااعترف کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ کی جنگ معاہدے کے ذریعے ختم ہو رہی ہے جبکہ توقع تھی کہ حماس سرنگوں ہو جائے گی لیکن موجودہ صورتحال توقعات کے برعکس ہے۔
صہیونی ایجنسی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت قاتل اسرائیلی افواج کی پیچھے ہٹنے کے نقشے میں اصلاحات پہلے سے زیادہ جامع ہیں اور حماس کی درخواست پر سفاک افواج کی واپسی خان یونس اور جنوبی غزہ تک بڑھا دی گئی ہے۔