• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی اخبار : یمنی حملے روکنا ناممکن ،حل جنگ کا خاتمہ

جروزلم پوسٹ کے مطابق یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا اور اصل حل یہی ہے کہ جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

جمعرات 25-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
صہیونی اخبار : یمنی حملے روکنا ناممکن ،حل جنگ کا خاتمہ
0
SHARES
40
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی اخبار نے لکھا کہ یمنی فورسز مسلسل قابض اسرائیل کی کمزوریاں تلاش کر رہی ہیں اور ان کے حملے سفاک ناجائز صہیونی ریاست کے لیے تباہ کن اور مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یمنی ڈرونز جو کم خرچ ہیں غاصب اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق جنگ طول پکڑ گئی ہے اور خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یمنی ڈرونز باآسانی مقبوضہ ریاست کی فضائی حدود کو چیرتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔ جروزلم پوسٹ کے مطابق یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا اور اصل حل یہی ہے کہ جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

قابض اخبار نے یہ بھی لکھا کہ قابض اسرائیلی سفاک وزیر جنگ کے ہر دھمکی آمیز بیان سے غاصب اسرائیل کی بے بسی اور ناتوانی ظاہر ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے غاصب اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات (ام الرشراش) میں بندرگاہ پر دو ڈرونز سے حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی اور قابض اسرائیلی فضائی دفاع ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ظالم ناجائز ریاست اسرائیل پر دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

غاصب اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایلات پر یمنی ڈرون حملے میں زخمیوں کی تعداد اڑتالیس ہو گئی ہے جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینییمنیمنی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.