(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی عمارت ’’برج الرؤیا‘‘ پر ہولناک حملہ کر کے اسے زمیں بوس کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ شہر گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید سفاک و ظالم اسرائیلی بمباری اور فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے اتوار کو قابض فوج نے غزہ کے بیروت چوک اور شارع جامعۃ الدول العربیہ کے قریب واقع ’برج الرؤیا‘ کو نشانہ بنایا۔
رہائشی برج نشانہ بنانے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گئی اور گرد و غبار نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔
ظالم اسرائیلی فوج نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ کیاتھا کہ یہ عمارت حماس کے اڈے کے طور پر استعمال ہو رہی ہے جبکہ عمارت میں شہری رہائش پذیر تھے ۔ جمعے اور ہفتے کے روز بھی غاصب اسرائیلی افواج نے غزہ شہر میں دو رہائشی برج (برج مشہدی اور برج السوسی) کو ڈھا دیا تھا۔
یہ کارروائیاں غزہ شہر کی باقی رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنے کی نئی مہم عربات جدعون دوکے تحت کی جا رہی ہیں۔