• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

رکاوٹوں کے باوجود چالیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

نمازِ جمعہ سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس شہر کے داخلی راستوں، قدیم شہر کے اطراف اور مسجد اقصیٰ کے چاروں جانب سخت ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

ہفتہ 06-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ:  ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں نے نماز عیدالفطر ادا کی

JERUSALEM - MARCH 30 Muslims gather at Al-Aqsa Mosque to perform Eid al-Fitr prayer in Jerusalem on March 30, 2025. (Photo by Mostafa Alkharouf/Anadolu via Getty Images)

0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے عائد کردہ شدید ترین پابندیوں، مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے قدیم شہر کے محاصرے اور مسجد اقصیٰ کے گرد آہنی رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قبلہ ء ا ول میں حاضری دی اور جمعہ کی نماز ادا کی۔

یروشلم کے اسلامی اوقاف کے مطابق چالیس ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں شہید ہونے والے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

نمازِ جمعہ سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس شہر کے داخلی راستوں، قدیم شہر کے اطراف اور مسجد اقصیٰ کے چاروں جانب سخت ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے سے روکنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لوہے کی رکاوٹیں نصب کی گئی تھیں۔

قابض فوجی اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کی جانب آنے والے نمازیوں خاص طور پر نوجوانوں کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی ان کے شناختی کارڈ قبضے میں لیے اور ایک بڑی تعداد کو زبردستی مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزممسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.