• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 15 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

رفح اور خان یونس میں ظالمانہ صہیونی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

ان میں سے ایک شمال مغربی رفح میں اور دوسرا خان یونس کے مشرقی علاقے معن میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

پیر 13-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
شہداء الاقصی اسپتال میں فوری جنریٹر کی اپیل
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کی درندگی کے نتیجے میں اتوار کی شام دو فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان میں سے ایک شمال مغربی رفح میں اور دوسرا خان یونس کے مشرقی علاقے معن میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

رفح کے شمال مغربی علاقے میں ایک شہری اس وقت شہید ہوا جب وہ اپنے تباہ شدہ گھر کا حال دیکھنے کے لیے واپس لوٹا تھا۔ اسی طرح خان یونس کے مشرقی علاقے معن میں اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں ایک سو چوبیس شہداء کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک سوسترہ شہداء کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا، جبکہ تینتس زخمی بھی مختلف زخموں کے ساتھ ہسپتالوں میں لائے گئے۔

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی فوجی جارحیت کے آغاز، یعنی ساتھ اکتوبر 2023 سے اب تک، شہداء کی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزارآٹھ سوچھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار چھیاسٹھ فلسطینی مختلف درجات کے زخموں سے دوچار ہوئے ہیں۔

Tags: خان یونسرفحصہیونی فائرنگصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.