(روز نامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی افواج خطرناک وائرس کا شکار ہو گئے،فوجی مشقیں ملتوی کردیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کیفر پل پر ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی خطرناک وائرس کا شکار ہونے لگے ،جس سے دیگر فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلنا شروع ہو گیا،جس کے باعث صہیونی فوجی انتظامیہ نے فوری طور پر مشقیں روکنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق فوجی مشقیں اسرائیلی فوج میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے یہودی نوجوانوں کی تربیت کے لیے منعقد کی گئی تھیں،اور گزشتہ چند دنوں سے جاری تھیں،تاہم نامعلوم وائرس کے پھیلاو اور متعدد فوجیوں کی حالت غیر ہونے کے باعث مشقیں فوری طور پر روک دی گئیں ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ وائرس صہیونی فوجیوں کے جسم میں داخل ہوا ،ان کے جم میں درد کی لہریں دوڑنے لگیں اور شدید قسم کی الٹیاں آنے لگیں۔
اپنے ساتھیوں کی یہ حالت دیکھ کر باقی ماندہ فوجیوں کو اس خوف نے لپیٹ میں لے لیا کہ کہیں وہ بھی اس پرسرار بیماری کا شکار نہ ہو جائیں۔