• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران نے صہیونی جوہری منصوبوں کی خفیہ معلومات شیئر کردیں

قابض اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹیجک جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔

جمعرات 25-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
ایران نے صہیونی جوہری منصوبوں کی خفیہ معلومات شیئر کردیں
0
SHARES
57
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران کے سرکاری ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے قابض اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹیجک جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کرلیا گیا تھا خفیہ معلومات لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی تھیں جس کا ایرانی حکام نے تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اسے اس وقت تک منظرعام پر نہیں لایا گیا جب تک تمام مواد کو محفوظ مقامات تک نہیں پہنچایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب کارروائی ہماری انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتوں کے امتزاج کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران لائی گئی ان قیمتی دستاویزات میں صیہونی ریاست کے سابقہ اور جاری ہتھیاروں کے منصوبے، پرانے ایٹمی ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن اور ری پروسیسنگ کے منصوبے، امریکا اور یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ پروگرام اور ایٹمی ہتھیاروں کے ڈھانچے و ذمہ داران سے متعلق مکمل تفصیلات شامل ہیں۔

اسماعیل خطیب کا کہنا تھا کہ ایرانی انٹیلی جنس نے ان افراد کے اداروں، کمپنیوں اور تمام ساتھیوں کے پتے بھی حاصل کر لیے ہیں۔ ان دستاویزات میں ان محققین، سائنسدانوں اور سینئر مینیجرز کی فہرست بھی شامل ہے جو اسرائیل کے غیر انسانی ہتھیاروں کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ان میں امریکی اور یورپی سائنسدان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سو اناسی صہیونی جوہری اور عسکری ماہرین کی شناخت کرلی گئی ہے اور جون کی بارہ روزہ جنگ کے دوران ایران کی میزائل فورسز نے صیہونی ریاست کے حساس فوجی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔

وزارتِ انٹیلی جنس نے غاصب اسرائیلی جوہری تنصیبات اور ماہرین کی ویڈیوز بھی نشر کیں ساتھ ہی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی تصاویر بھی دکھائی گئیں جنہیں ایران اپنے خلاف اقدامات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

اسماعیل خطیب نے انکشاف کیا کہ ظالم ناجائز ریاست اسرائیل کے اندر کئی جوہری ادارے، عسکری تنظیمیں اور عام شہری بھی ایران کے ساتھ تعاون کرتے رہے جس کے دو بڑے محرکات تھے، ایک مالی مفاد اور دوسرا صہیونی جنگی مجرم وزیراعظم سے شدید نفرت جس کی وجہ سے انہوں نے بدلے کے طور پر خفیہ معلومات ایران کو دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Tags: اسٹریٹیجک جوہری منصوبوںاسرائیلایرانجوہری منصوبوںخفیہ معلوماتصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.