• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ اجلاس: فلسطین ذکر پر کئی رہنماؤں کے مائیک بند

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبینتو کا مائیکروفون اس وقت بند ہوا جب وہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کے منصوبے پر بات کر رہے تھے۔

بدھ 24-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ اجلاس: فلسطین ذکر پر کئی رہنماؤں کے مائیک بند
0
SHARES
57
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)اقوام متحدہ میں مائیکروفون کی بار بار خرابیوں نے ترکی کے صدر، کینیڈا کے وزیراعظم اور انڈونیشیا کے صدر سمیت عالمی رہنماوں کی اہم تقاریر میں خلل پیدا کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق مائیک کی بندش کا واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں غزہ میں جاری نسل کشی اور فلسطین کی ریاست کے مسئلے پر حساس بحث جاری تھی۔

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبینتو کا مائیکروفون اس وقت بند ہوا جب وہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کے منصوبے پر بات کر رہے تھے ان کے مائیک کے بندش سے مترجم کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا چند سیکنڈ بعد آڈیو بحال ہوئی تاہم یہ رکاوٹ نہایت اہم موقع پر سامنے آئی تھی۔

چند گھنٹے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو بھی اسی طرح کی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ترک صدر جب غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کی مذمت اور فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے تو اس دوان مترجم کی آواز سنائی دی کہ صدر کی آواز نہیں آرہی ان کا مائیک بند ہے، خرابی فورا درست کر لی گئی تاہم اس دوران ہال میں ایک الجھن پیدا ہو گئی۔

سب سے ڈرامائی واقعہ بائیس سمتبر کو پیش آیا جب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے، جس پر مندوبین کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں تاہم چند لمحوں بعد ان کا مائیکروفون اچانک بند ہوگیا۔تالیاں گونجنے کے باوجود آڈیو کے اچانک بند ہونے پر بعض مبصرین نے اس خلل کے وقت پر سوال اٹھائے۔

یہ تکنیکی رکاوٹیں ایسے وقت آئیں جب فلسطین اور غزہ اس سال کے ایجنڈے پر چھائے ہوئے تھے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ کئی ممالک بشمول فرانس، بیلجیم، مالٹا، لکسمبرگ اور کینیڈا، فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں۔اسی دوران ترکی، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے رہنماں نے غزہ میں نسل کشی کو روکنے، انسانی ہمدردی کی رسائی کو یقینی بنانے اور ضرورت پڑنے پر امن فوج تعینات کرنے کے لیے فوری عالمی اقدام کا مطالبہ کیا۔

Tags: اقوام متحدہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.