(روز نامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی افواج کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے فلسطینی بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔واضح رہے کہ بچے کو تین ماہ قبل شہید کیا گیا تھا اور تین ماہ تک بچے کا جسد خاکی اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے اسکے اہل خانہ کے حوالے کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 16 سالہ فلسطینی بچہ اسحاق عبدالمعطی جس کو ظالم صیہونی افواج نے غزہ کی پٹی پر تین ماہ قبل گولیا ں مار کر شہید کردیا تھا،اور مسلسل تین ماہ تک ظلم کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے اسکے جسد خاکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کیاتھا، تا ہم گزشتہ دنوں اس کے جسد خاکی کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
شہید کے جسد خاکی کے حصول کے بعد اس کے ورثا نے نماز جنازہ اک اہتمام کیا جس کے بعد اسکے آبائی علاقے رفح میں اسکی تدفین کر دی گئی۔
شہید کا جسد خاکی گذشتہ روز ‘بیت حانون’ گذرگاہ سے اس کے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
تدفین سے قبل شہید کا جد خاکی غزہ میں ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے ایک جلوس کی شکل میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے رفح لایا گیا ۔شہید کی نماز جنازہ میں بہت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔