(روزنامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )برطانیہ کے مسلمان اسکالرز کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت،اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی قابض شدہ زمین پر سے فوری طور پر قبضہ چھوڑ کے انکے حقیقی مالکوں کے حوالے کردے۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز مسلمان اسکالر شیخ اسرار راشد کی سربراہی میں برطانیہ بھر کے علمائے کرام نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور بربریت پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے اسرائیل ایک غیر قانونی اور ناجائز ریاست ہے جو کہ فلسطینوں کے سرزمین پر انکو بے دخل کر کے قائم کی گئی ہے۔علمائے کرام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر قابض شدہ زمین فلسطینیوں کو واپس کردے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کا کسی بھی قسم کا یہودی کمیونٹی کے خلاف دوسری جنگ عظیم میں کئے گئے جنگی جرائم سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم صیہونی ریاست کے فلسطینی عوام کے خلاف برپا کیے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے حق آزادی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام نے کبھی بھی ذاتی طور پر یہودیوں کی مخالفت یا دشمنی کا تصور پیش نہیں کیا ،ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور دوسروں سے بھی اسی کی امید رکھتے ہیں۔