(روزنامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی افواج کے فلسطینی عوام کے ساتھ غنڈہ گردی کے مظاہرے جاری،مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر چھاپہ مار کارروائی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 34 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی افواج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ،سامان لوٹا اور خواتین اور کم سن بچوں کو بھی ہراساں کیا۔
ادھر قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ بعض مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے جس کے دوران 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گھر گھر تلاشی کی دوران مقامی طور پر تیار کردہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تلاشی کےدوران مقامی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میںلیا گیا۔ ہے۔ مشرقی قلقیلیہ میں جیوس کےمقام پر تلاشی کےدوران یوسف نعیم سمحہ اور خطاب زیادہ حرامی کو حراست میں لے لیا۔اور جامعہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف تازہ آپریشن میں متعدد طلباء کو حراست میں لینے کے بعد ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیے۔