• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صیہونی حکومت کی داروز قبیلے کی حمایت کی وجہ؟

بعض حلقوں کا خیال ہے کہ قابض ریاست کے خلاف شامی حکومت کے بعض نمائندوں کا نرم لہجہ دراصل نئی شامی حکومت کو درپیش شدید فوجی اور معاشی بحران کا نتیجہ ہے۔

بدھ 23-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صیہونی حکومت کی داروز قبیلے کی حمایت کی وجہ؟
0
SHARES
24
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)  شام میں احمد الشریع کی قیادت میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ابتدائی طور پر بعض مبصرین نے اسے قابض صیہونی ریاست کے ایجنڈے سے جوڑنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم حالیہ سفاک فضائی حملے اس تجزیے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ محض بشار الاسد کی مخالفت یا عوامی مقبولیت کی بنیاد پر نئی حکومت کو صیہونی حلیف قرار دینا ایک سطحی تجزیہ ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکنوکریٹس پر مشتمل نئی شامی حکومت کے کئی رہنماؤں نے اگرچہ صیہونی ریاست کے خلاف واضح مؤقف اپنایا ہے لیکن ان کا عملی رویہ اس مؤقف کی عکاسی نہیں کرتا۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ قابض ریاست کے خلاف شامی حکومت کے بعض نمائندوں کا نرم لہجہ دراصل نئی شامی حکومت کو درپیش شدید فوجی اور معاشی بحران کا نتیجہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق، الشریع کی جانب سے 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی حدود میں واپسی کے اشارے دیے گئے ہیں ،تاہم وہ نئی حاصل شدہ زمینوں پر موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے جیسے کسی بھی معاہدے کو عوامی سطح پر تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس وقت حکومت کے لیے سب سے مؤثر حکمت عملی حساس علاقوں میں موجود اقلیتی برادریوں جیسے دروز قبیلے کی حمایت حاصل کرنا ہو سکتی ہے۔ دروز قبیلے کے کچھ افراد نے حال ہی میں کھلے عام تصادم کا راستہ اختیار کیا ہے اور قابض ریاست ان حالات کو جواز بنا کر علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں بظاہر حکومت کے خاتمے کا امکان نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا ہونا شاید ممکن نہ ہو۔ عسکریت پسند گروہ اور دمشق پر قبضے کے خدشات کے باوجود حکومت اپنی راہ میں کسی بڑی رکاوٹ کو نہیں دیکھ رہی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومتی رہنما خود تحریر الشام جیسے گروہوں پر مکمل اعتماد نہیں کرتے۔ شامی وزیرِ دفاع نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان گروہوں پر بھروسہ نہیں اور انہوں نے ماضی میں تحریر الشام کی سرگرمیوں کی مذمت بھی کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نئی شامی حکومت کا تجربہ یہ سبق دیتا ہے کہ اگر کوئی گروہ حکومت کے خلاف غیر آئینی طریقہ اختیار کرتا ہے تو اس کا نتیجہ صرف حکومتی ساکھ کی مکمل تباہی کی صورت میں نکلتا ہے جس کے بعد حکومت کو قائم رکھنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ یہ ایک سبق آموز تجربہ ہے جو خطے کے دیگر سیاسی دھڑوں کے لیے بھی قابلِ غور ہے۔

Tags: اسرائیلشامصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.