• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 12 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

بیلجیم میں دو غاصب فوجی جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار

بلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جنگی جرائم کے الزامات پر باقاعدہ فوجداری تحقیقات جاری رہیں گی۔

منگل 22-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
بیلجیم میں دو غاصب فوجی جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کے جنگی جرائم پر عالمی خاموشی کو چیلنج کرتے ہوئے بلجیم کی وفاقی پولیس نے دو سفاک صہیونی فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر غزہ میں انسانیت سوز مظالم، قتل عام اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔ یہ گرفتاری دو عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر کی گئی باضابطہ شکایت کی بنیاد پر عمل میں آئی جنہوں نے ان فوجیوں کی غزہ میں جاری جارحیت میں شرکت کی نشاندہی کی تھی۔

پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم "ہند رجب فاؤنڈیشن” (ایچ ار ایف) نے تصدیق کی کہ دونوں غاصب فوجی بلجیم کے شہر بوم میں منعقد ہونے والے مشہور ٹومورولینڈ میوزک فیسٹیول میں شرکت کے لیے موجود تھے، جہاں ان کی شناخت کر کے انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کی شناخت فیسٹیول کے دوران کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان پر غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے انجام دیے جانے والے جنگی جرائم میں براہ راست ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

بلجیم کے مستند تحقیقی ادارے مڈل ایسٹ آئی کے مطابق گرفتاری کے بعد دونوں فوجی اہلکاروں سے باضابطہ تفتیش کی گئی تاہم بعد میں انہیں عارضی طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود، بلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جنگی جرائم کے الزامات پر باقاعدہ فوجداری تحقیقات جاری رہیں گی۔

یہ شکایت گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کے لیے سرگرم دو بین الاقوامی تنظیموں، "ہند رجب فاؤنڈیشن” اور "گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک” (جی ایل اے این) نے دائر کی تھی۔ ان تنظیموں نے ثبوت اور شواہد پر مبنی دستاویزات جمع کروا کر بلجیم کے عدالتی نظام کو متحرک کیا۔

بلجیم میں جنگی جرائم کے مُرتکب سفاک صہیونی فوجیوں کی یہ گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ دنیا بھر میں قابض ریاست کے جرائم کے خلاف ضمیر بیدار ہو رہا ہے۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ صہیونی افسران جو غزہ میں نہتے عوام پر بمباری، بچوں کے قتل عام اور ہسپتالوں کی تباہی کا سبب بنے اب قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔

Tags: بلجیمصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.