(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے ممتاز دروزی مذہبی رہنما شیخ سامی ابی المنی نےقابض اسرائیل سے کسی بھی قسم کی مدد لینے کو غیر اخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس عمل کو دروزی برادری کی تاریخ، شناخت اور وقار پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔
بیروت میں دروزی مذہبی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابی المنی نے کہا کہ قابض اسرائیل جیسے دشمن سے مدد مانگنا ناقابل قبول ہے، چاہے ایسا کوئی اقدام شام کے شہر سویدا میں دروزی افراد کی طرف سے ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے شام میں جاری بدامنی اور علیحدگی پسند رجحانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس سازش کی مخالفت کرتے ہیں جو شام کی وحدت کو تقسیم کی طرف لے جائے