(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے بدھ کی شام مشرقی غزہ کے محلہ الزیتون میں ایک قابض اسرائیلی فوجی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دشمن کی گاڑی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
مزاحمتی جنگجوؤں نے انتہائی مہارت کے ساتھ قابض فوج کی گاڑی کے راستے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا۔ جیسے ہی گاڑی مقررہ مقام پر پہنچی ایک زوردار دھماکے نے اسے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔
یہ حملہ "طوفان الاقصیٰ” کے نام سے جاری مزاحمتی آپریشن کا حصہ ہے جس کے تحت سرایا القدس سمیت دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں ایک سال سے زائد عرصے سے قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔ غاصب فوج کے مسلسل مظالم کے باوجود فلسطینی عوام اپنے حقِ خودارادیت اور وطن کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔