• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 17 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یورپی یونین کا قابض حکومت سے تجارتی تعلق جاری رکھنا فلسطینیوں سے غداری ہے: ایمنسٹی

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے یورپی یونین کی اصل روح کو مجروح کر دیا ہے، جو قانون، عدل اور انسانی حقوق کے احترام پر قائم تھی۔

جمعرات 17-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
یورپی یونین کا قابض حکومت سے تجارتی تعلق جاری رکھنا فلسطینیوں سے غداری ہے: ایمنسٹی
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کے قابض اسرائیل کے ساتھ تجارتی شراکت داری کے معاہدے کو معطل نہ کرنے کے فیصلے کو بین الاقوامی قوانین، انسانی ضمیر اور یورپی اقدار سے سنگین غداری قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے یورپی یونین کی اصل روح کو مجروح کر دیا ہے، جو قانون، عدل اور انسانی حقوق کے احترام پر قائم تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل انیئس کالامار نے برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ قابض صہیونی حکومت کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی توہین ہے بلکہ فلسطینی قوم کے حقوق پر سنگین حملہ ہے۔ یورپی یونین کا یہ رویہ اس کے اپنے آئینی اصولوں، وعدوں اور اخلاقی ذمے داریوں سے بھی کھلی بغاوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن یورپی یونین کی تاریخ کے سیاہ ترین اور شرمناک دنوں میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یورپی یونین نے قابض اسرائیل کے جرائم پر اصولی مؤقف اپنانے کا سنہری موقع ضائع کر دیا۔ بجائے اس کے کہ وہ ظلم کے خلاف کھڑی ہوتی اس نے صہیونی ریاست کو نسل کشی، فلسطینی سرزمین پر غیرقانونی قبضے اور فلسطینی عوام کے خلاف نسلی امتیاز کی کھلی اجازت دے دی۔

تنظیم نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین کے اندرونی جائزوں میں بھی یہ ثابت ہو چکی ہے کہ قابض ریاست معاہدے کی شرائط، بالخصوص انسانی حقوق سے متعلق شقوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس کے باوجود یورپی یونین نے اپنے بین الاقوامی فرائض، اخلاقی تقاضوں اور انسانی اقدار کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سودے بازی کو برقرار رکھا جس کے نتیجے میں ہزاروںنہتے فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔

کالامار نے خبردار کیا کہ یورپی یونین جب بھی اس ظلم کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہے وہ درحقیقت جنگی جرائم کی مُرتکب ہورہی ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ انفرادی سطح پر قابض اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو معطل کریں خاص طور پر ان سرگرمیوں کو جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی میں معاون ہو سکتی ہے۔ اس میں اسلحہ، متعلقہ سازوسامان کی ترسیل پر مکمل پابندی، فلسطینی سرزمین پر بنائی گئی غیرقانونی صہیونی بستیاں میں تجارت اور سرمایہ کاری شامل ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کئی اہم تجاویز زیر بحث آئیں جن میں معاہدے کی مکمل معطلی اسلحہ پر پابندی، تجارتی و تحقیقی تعاون کا خاتمہ اور صہیونی حکام پر پابندیاں لگانے جیسے اقدامات شامل تھے مگر افسوس کہ ان میں سے کوئی بھی تجویز اکثریتی حمایت حاصل نہ کر سکی۔

ایمنسٹی نے زور دیا کہ یورپی ممالک اب خود یا اجتماعی طور پر فیصلہ کن اقدام کریں اور اپنی پالیسیوں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق بنائیں جیسا کہ عالمی عدالت انصاف نے سنہ2024ء میں اپنے مشاورتی رائے میں واضح کیا ہے جس کا تعلق مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت سے ہے۔

قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی، اجتماعی سزاؤں، بمباری، محاصرے اور جبری نقل مکانی جیسے سنگین جرائم کے تسلسل کے باوجود، یورپی یونین کا یہ رویہ نہ صرف مجرمانہ چشم پوشی ہے بلکہ ان مظلوم روحوں کی صریح توہین ہے جو ہر روز اپنی زمین، اپنے خواب اور اپنے بچوں سمیت قربان ہو رہے ہیں۔

Tags: ایمنسٹیصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.