• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

چورانوے فیصد فلسطینیوں کا مطالبہ: مزاحمت کی شرائط معاہدے میں شامل کی جائیں

عوام نے خاص طور پر صہیونی فوج کے مکمل انخلاء، جنگ کے خاتمے کی بین الاقوامی ضمانتوں اور امداد کی بحالی جیسے بنیادی مطالبات پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کو سختی سے مسترد کر دیا۔

پیر 14-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
چورانوے فیصد فلسطینیوں کا مطالبہ: مزاحمت کی شرائط معاہدے میں شامل کی جائیں
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کے دوران ایک تازہ عوامی جائزے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام کی غالب اکثریت مزاحمتی قوتوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اس سروے نے نہ صرف فلسطینیوں کے جذبہ ء استقامت کو ظاہر کیا ہے بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ قابض اسرائیل کے مظالم کے باوجود اہلِ غزہ اپنی مزاحمت پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

یہ سروے آرٹس انٹرنیشنل کے تعاون سے چھ جولائی 2025 سے چار دن تک کیا۔ اس دوران جبری طور پر بے گھر کیے گئے تین ہزار پانچ سو چالیس فلسطینیوں سے رائے لی گئی۔

نتائج کے مطابق ترانوے اشاریہ چار فیصد افراد نے مزاحمتی قوتوں کے مطالبات کو انسانی اور منطقی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاہدے میں ان شرائط کو شامل کرنا لازمی ہے۔ عوام نے خاص طور پر صہیونی فوج کے مکمل انخلاء، جنگ کے خاتمے کی بین الاقوامی ضمانتوں اور امداد کی بحالی جیسے بنیادی مطالبات پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اسی فیصد شرکاء کا کم از کم ایک قریبی رشتہ دار حالیہ جنگ میں شہید ہو چکا ہے جو فلسطینی عوام کی قربانیوں کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

تحقیق میں فلسطینی اتھارٹی اور اس کے سربراہ محمود عباس کی کارکردگی پر گہری مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ چوراسی فیصد عوام نے فلسطینی اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی کنارے میںقابض بستیوں کے پھیلاؤ اور جبری ہجرت جیسی صہیونی سازشوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اس کے برعکس اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی عوامی حمایت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران اس کی حمایت کی شرح اٹھاون فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام اب حقیقی مزاحمتی قیادت کو ہی نجات کا راستہ سمجھتے ہیں۔ سروے میں شامل دو تہائی سے زائد افراد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قابض اسرائیل فلسطینی مزاحمت کو کچلنے اور عوام کو جلاوطن کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے ساتھ اکتوبر 2023 سے امریکہ کی حمایت سے غزہ پر ایک انسانیت سوز جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کا مقصد نسل کشی، اجتماعی قتل، بھوک اور جبری ہجرت کے ذریعے فلسطینی قوم کو ختم کرنا ہے۔ یہ بربریت عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے جاری ہے اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اب تک اس جنگ میں کم از کم ایک لاکھ پچانوے ہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور کئی بچے بھوک کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.