(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی کانگریس میں سینیٹروں سے ملاقات کے بعد کہایہ ایک مشکل دن ہے۔ ہم نے اپنے پانچ بہادر فوجی کھو دیے ہیں۔ یہ درد اور غم پورے معاشرے میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ ہم پُرعزم ہیں کہ نہ صرف ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کریں بلکہ غزہ میں جاری جنگ کے اپنے اہداف کو مکمل کریں۔
ہم اپنے تمام یرغمالیوں کو آزاد کروانے،حماس کی عسکری اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنے،اور اس بات کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ غزہ اب اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ بنے۔ یہ صرف الفاظ نہیں ہیں،بلکہ ایک مخصوص حکمت عملی پر مبنی منصوبہ ہے،جس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہیں۔
اس میں کچھ اقدامات شامل ہیں جو دردناک ہوں گے اور کچھ حماس کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ آخری نتیجہ یہ ہوگا کہ تمام یرغمالی رہا ہوں گے،حماس شکست کھائے گی اور تباہ ہو جائے گی،اور غزہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے گا۔