• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نیتن یاہو کے بیانات شکست خوردہ ذہنیت کا عکاس ہیں: عزت الرشق

بدھ کی صبح جاری کردہ اپنے مختصر بیان میں الرشق نے کہا کہ نیتن یاہو کے یہ الفاظ حقیقت سے کوسوں دور ہیں اور محض اس کی ذہنی ہزیمت اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہیں۔

بدھ 09-07-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
نیتن یاہو کے بیانات شکست خوردہ ذہنیت کا عکاس ہیں: عزت الرشق
0
SHARES
31
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریکِ مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے غاصب وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی اور حماس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔

بدھ کی صبح جاری کردہ اپنے مختصر بیان میں الرشق نے کہا کہ نیتن یاہو کے یہ الفاظ حقیقت سے کوسوں دور ہیں اور محض اس کی ذہنی ہزیمت اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ قابض فوجی کمانڈر خود اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر فوجی قوت اور وحشیانہ کارروائیوں کے باوجود اپنے قیدیوں کو فوجی طریقے سے واپس لانے میں ناکام رہے ہیں۔

الرشق نے وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ اب صرف ایک ہی راستہ باقی ہے اور وہ ہے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا ایک سنجیدہ معاہدہ۔

حماس کے سینئر رہنما نے زور دے کر کہا کہ غزہ کبھی بھی سر نہیں جھکائے گا۔ مزاحمت نہ صرف مضبوطی سے قائم ہے بلکہ اس نے اپنی شرائط بھی منوا لی ہیں اور آئندہ بھی اپنی شرائط خود طے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس، فلسطینی عوام اور غزہ کا مستقبل دشمن کی رحمت پر نہیں بلکہ میدان جنگ میں ثابت قدمی اور مزاحمت کی کامیابیوں سے وابستہ ہے۔

تاہم زمینی حقائق اور میدان جنگ کی صورتحال صہیونی وزیرِاعظم کے بیانات سے برعکس ہے۔ غزہ کی مزاحمت آج بھی میدان میں استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ساتھ اکتوبر 2023ء سے اب تک صہیونی حملوں میں ایک لاکھ چورانوے ہزارسے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیںجن میں اکثریت معصوم بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی ہے۔ لیکن ان تمام مصائب کے باوجود، فلسطینیوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطیننیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.