• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ نصیرات میں صہیونی فضائی حملہ، گیارہ شہید، ستر سے زائد زخمی

تازہ ترین حملے میں گیارہ فلسطینی شہید اور ستر سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

منگل 08-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ نصیرات میں صہیونی فضائی حملہ، گیارہ شہید، ستر سے زائد زخمی
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے نصیرات کیمپ میں دوار غراب کے قریب قابض فضائی حملے میں ایک بار پھر معصوم فلسطینی شہریوں کوظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔ تازہ ترین حملے میں گیارہ فلسطینی شہید اور ستر سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی طبی مرکز العودہ ہسپتال نصیرات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہید ہونے والوں میں شادی ابو ہربید، احمد یوسف راضی، خلیل باسل شاہین، احمد ابو حیہ، محمد عدنان الطویل، ایمن محمد الدنف، معصوم بچی سعاد ناصر ابو قص، ابراہیم ابو جری، جمال ابو شاویش، عبدالرؤوف حمدان اور سائِد صالح ابو حمد شامل ہیں۔

یہ خونریز واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب صہیونی افواج غزہ پر اپنے ظالمانہ آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نہتے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ درجنوں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔

غزہ کے مختلف طبی مراکز سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق صرف پیر کی صبح سےہی قابض فضائی حملوں میں کم از کم ساٹھ فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں سے چونتیس افراد غزہ شہر اور شمالی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ساتھ اکتوبر 2023ء سے اب تک صہیونی حملوں میں ستاون ہزار پانچ سو تئیس فلسطینی شہید اور ایک لاکھ چھتیس ہزارا چھ سو سترہ زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.