(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی ڈرون نے جمعرات کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے خلدہ میں ایک عام شہری گاڑی کو نشانہ بنایا، جو ساحلی شاہراہ پر رواں دواں تھی۔ حملے کے نتیجے میں دو زور دار دھماکوں کی گونج نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
لبنانی وزارت صحت کے ہنگامی آپریشن سینٹر نے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی کہ خلدہ میں قابض صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص شہید، جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوئے۔
لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق قابض فوج کے جنگی ڈرون نے نہایت درست نشانہ لیتے ہوئے گاڑی پر حملہ کیا، جو اس وقت شاہراہ پر گزر رہی تھی۔ حملے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے سیاہ بادل بلند ہوتے رہے۔
قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ایرانی القدس بریگیڈز کے ایک مزاحمت کار کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ خطے میں قابض حکومت کی بڑھتی ہوئی درندگی اور بین الاقوامی سرحدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔ عام شہریوں کی گاڑیوں کو اس انداز میں نشانہ بنانا صریحً انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔